ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شمس ہائی اسکول بھٹکل کے سالانہ جلسہ میں محمد بلال، مریم اسحاقی اور جمانہ کو ’’نجمِ اخوان ‘‘گولڈ میڈل

شمس ہائی اسکول بھٹکل کے سالانہ جلسہ میں محمد بلال، مریم اسحاقی اور جمانہ کو ’’نجمِ اخوان ‘‘گولڈ میڈل

Thu, 21 Dec 2017 19:31:13    S.O. News Service

بھٹکل:21/ دسمبر(ایس اؤنیوز)امسال  تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول اور نیو شمس اسکول کی جانب سے’’نجم ِ اخوان ‘‘ گولڈ میڈل جماعت دہم میں زیر تعلیم محمد بلال ابن آزاد، مریم اسحاقیبنت ریاض اسحاقی  اور جمانہ بنت جیلانی سدی احمدا کو نوازا گیا ہے۔

 جامعہ آباد روڈ پر واقع سید علی کیمپس میں بدھ اور جمعرات کو منعقد ہوئے طلبا و طالبات کے 46ویں سالانہ جلسے میں انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو اور ایس آئی اؤ کے سابق قومی صدر اشفاق احمد کے ہاتھوں  طلبا و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے کہاکہ آپ لوگ اسمارٹ دور میں جی رہے ہیں تو تمام کو بھی اسمارٹ ہونا چاہئے۔ ملک و معاشرے کے لئے بہترین شہریوں کی تعمیر میں تعلیمی اداروں کا رول بہت اہم ہوتاہے ۔

ایس آئی اؤ کے سابق قومی صدر اشفاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم سے بہتر روبوٹ نہیں ہے اور تعلیم ہی بہترین انسانوں کی تشکیل کرتا  ہے۔ آج کل بہتر پیاکیج کے لئے ڈاکٹر، انجنئیر بننے کی دھن لگی ہوئی ہے، تعلیم کا مقصد کمائی نہیں بلکہ سماج اور سماجی میدان میں عوام کی فلاح و بہبودی میں مشغول ہونا مقصود ہے۔ انہوں نے انسانی شعور کو بڑھاتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے سکریٹری برائےفائنانس ڈاکٹر خواجہ اویس رکن الدین نے جلسہ کی صدارت کی۔ ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد رضامانوی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی ، نائب صدر سید اشرف برماور نے شکریہ اداکیا۔

سالانہ جلسے میں گذشتہ سال ایس ایس ایل سی میں 90فی صد نمبرات سے کامیاب ہونے والے  طلبا کو نقد انعام سے نوازتے ہوئے انہیں عزت بخشی گئی ۔ الومنی کے ارقم معلم اور نواز خان کو ’’پرائڈ آف شمس -2017‘‘ایوارڈ سے  نوازا گیا۔ 

ڈائس پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ،اسکول بورڈ چیرمن قادر میراں پٹیل، عہدیداران مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ، ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ، سلیم سعدا، شمس الومنی مصعب عابیدہ وغیرہ موجود تھے۔

جمعرات کو منعقدہ  طالبات کے سالانہ جلسے میں بھٹکل بلدیہ کی چیف آفیسر عائشہ خانم ، بچوں کی ماہر ڈاکٹر عالیہ نازنین جوکاکو مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما تھیں۔ جبکہ پرنسپال فہمیدہ ڈاٹا نے جلسے کی صدارت کی۔


Share: